0
Monday 30 Mar 2020 16:59

مقبوضہ کشمیر، شمال و جنوب میں لاک ڈاؤن سے ہوکا عالم

مقبوضہ کشمیر، شمال و جنوب میں لاک ڈاؤن سے ہوکا عالم
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں شمال و جنوب میں سناٹے کا عالم رہا۔ لالچوک سمیت سول لائنز کے علاوہ اور ڈاؤن ٹاون میں سڑکوں اور چوراہوں پر خاردار تاریں نصب کی گئی تھیں۔ بارہمولہ، کپوارہ، بانڈی پورہ، بڈگام، گاندربل، پلوامہ، شوپیان اور کولگام میں بھی اسی طرح کی صورتحال رہی۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا، بازار نہیں کھلے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل رہی، البتہ تمام اضلاع میں میڈیکل شاپ، دودھ و سبزی فروش، میوہ فروش، پیٹرول پمپ اور دیگر ایسی جگہیں جو ضروری اشیاء فروخت کررہے ہیں، قلیل اوقات کے دوران کام کرتے ہوئے نظر آئے۔ پولیس کی طرف سے دفعہ 144 کے تحت عائد امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اتوار کو بھی کارروائی جاری رکھی گئی۔ ژندر گیر حاجن علاقے 6 افراد کے خلاف پولیس تھانہ حاجن میں 2 ایف آئی آر زیر نمبر11 اور 12 زیر دفعات 188 آئی پی ایس کے تحت درج کیا گیا۔

ادھر جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک 337 ایف آئی آر کا اندراج کرکے 627 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے اور 650 سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر ایک شخص پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اپنی سفری تاریخ خود ظاہر کریں، سفری تفصیلات چھپانے والے نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے اہل خانہ اور سماج کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 337 کیس درج کر لئے گئے ہیں جبکہ 118 دکانوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ 490 گاڑیوں کو بھی ضابط کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مدت کے دوران قریب 627 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، جن میں سے بیشتر لوگوں کو اس خطرے سے متعلق خطرے کے بارے میں جانکاری دیکر رہا کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 853561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش