1
Thursday 2 Apr 2020 21:00

مأرب کے شمالی علاقوں پر یمنی فورسز کا کنٹرول بحال

مأرب کے یمنی کمانڈر "صالح الروساء" لاپتہ
مأرب کے شمالی علاقوں پر یمنی فورسز کا کنٹرول بحال
اسلام ٹائمز۔ یمنی میڈیا کے مطابق یمنی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح سعودی اتحاد سے مأرب کے شمالی علاقوں کا کنٹرول واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمنی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے آج صبح مأرب کے شمالی علاقوں پر قابض جارح سعودی فوجی اتحاد کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ان علاقوں پر اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔ یمنی فورسز نے شمالی مأرب کے علاقوں الخسف، البرش، قرن منصور اور الاقشع کو قابض قوتوں کے کنٹرول سے مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز کی پیشقدمی کے باعث قابض سعودی اتحاد نے شمال میں واقع الکنایس کیمپ کی طرف عقب نشینی اختیار کر لی ہے تاہم شمالی مأرب کے یمنی کمانڈر صالح الروساء مفقود ہو گئے ہیں۔

دوسری طرف جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 یمنی صوبوں پر 34 مرتبہ ہوائی حملہ کیا ہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد نے 50 سے زائد مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی شہریوں کو ہوائی حملوں کے ساتھ ساتھ میزائل اور توپخانے کے حملوں کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ یمنی میڈیا کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی صوبے صعدہ کے بنی معاذ کے علاقوں اور حیدان کے مواصلاتی نظام کو بھی کو اپنی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ علاوہ ازیں صوبہ حجہ میں بنی حسن، صوبہ عمران میں ریدہ اور حرف سفیان، صوبہ الجوف میں الحزم، خب، الشعف اور برط العنان اور صوبہ مأرب میں صراوح کے مقامات پر 34 سے زائد مرتبہ بمباری کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش