0
Friday 3 Apr 2020 18:22

کورونا کا خوف یا کوئی اور معاملہ، امریکی سفارتکاروں نے پاکستان چھوڑ دیا

کورونا کا خوف یا کوئی اور معاملہ، امریکی سفارتکاروں نے پاکستان چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور امریکی سفارتکاروں میں وائرس کی تصدیق کے بعد امریکی سفارتی عملے نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی عملے کے ارکان خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی خصوصی طیارے پہلے کراچی اترا جہاں کراچی قونصلیٹ کے عملے کو سوار کیا گیا، اس کے بعد یہ خصوصی طیارہ اسلام آباد آیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے 3 برطانوی سفارتکار بھی اسی طیارے میں روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے امریکی سفارتکاروں کو لے جانے کیلئے امریکہ کے خصوصی چارٹرڈ طیارے کو پاکستان آنے کی اجازت دی تھی۔ کراچی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی سفارت کاروں کو رخصت کرنے کیلئے آنیوالوں کو ایئرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق امریکی مسافروں کو رخصت کرنے کیلئے سفارتی عملے کو ائیرپورٹ ہال میں کاؤنٹر قائم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ خصوصی طیارے کی آمد پر جہاز کے عملے سمیت کسی کو بھی جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 854446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش