0
Sunday 5 Apr 2020 21:30

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577، اموات 80 سے تجاوز

بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3577، اموات 80 سے تجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہفتے کے روز سے اتوار کی دیر شام تک کورونا وائرس کے 675 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3577 پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 15 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوچکی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری رپوررٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب اس کے 3577 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ان میں 65 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے پورے ملک میں اب تک 83 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 275 افراد صحتمند ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے دہلی میں سب سے زیادہ 501 افراد متاثر ہیں اور سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔ دوسرے مقام پر مہاراشٹر ہے جہاں 490 افراد متاثر ہیں اور 24 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ تیسرے مقام پر جنوبی ریاست تمل ناڈو ہے جہاں 485 افراد متاثر ہیں اور تین افراد کی موت ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 854859
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش