0
Sunday 5 Apr 2020 23:57

کراچی، گزری میں فلیٹ سے نومسلم غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد

کراچی، گزری میں فلیٹ سے نومسلم غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے گزری میں فلیٹ سے نومسلم غیر ملکی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں التمش اسپتال کے قریب فاطمہ ہائٹس کے فلیٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کی عمر 45 سال تھی اور ان کا تعلق فلپائن سے تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والی غیر ملکی خاتون کی شناخت زارا کے نام سے ہوئی، متوفیہ نے اسلام قبول کرکے میر عالم نامی شخص سے نکاح کیا تھا، میر عالم نے خاتون کو کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی، شبہ ہے کہ زارا نے خودکشی کی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد موت کی حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 854889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش