0
Wednesday 8 Apr 2020 01:16
کورونا کے تمام مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں

ڈی آئی خان، اگلے 10 دن انتہائی اہم، عوام مزید احتیاط کریں، انتظامیہ

ڈی آئی خان، اگلے 10 دن انتہائی اہم، عوام مزید احتیاط کریں، انتظامیہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ کے فوکل پرسن کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ڈی آئی خان میں قائم درازندہ قرنطینہ والے تمام لوگ شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں جبکہ گومل میڈیکل کالج سے 200 کے قریب لوگ صحت مند ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور باقی بچ جانے والوں میں سے کسی کی بھی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ انشاء اللہ اگلے 6، 7 دن مزید افراد بھی اپنے گھروں کی جانب روانہ کر دیئے جائیں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں مقامی سطح پہ کورونا کیسز کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پہ ہمارے پاس کورونا کے دو کیس تھے، وہ دونوں افراد تیزی سے روبہ صحت ہو رہے ہیں۔ یکم مارچ کے بعد بیرون ملک سے آنے والے 270 افراد کی سکریننگ کی گئی، جن میں سے کسی ایک میں بھی کورونا کی علامات نہیں ملیں۔ فوکل پرسن کی جانب سے بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں مگر اگلے دس دن ہمارے لیے بہت اہم ہیں، اگر ہم اسی طرح متحد رہے اور احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا تو بریک آؤٹ کے امکانات بہت کم رہ جائیں گے اور پھر آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن مرحلہ وار ختم ہو جائے گا اور ہم دوبارہ سے معمول کی زندگی کی جانب لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات پہ شہریوں اور پولیس کے جوانوں کے مابین بحث و تکرار ہوتی ہے مگر اس چھوٹی تکلیف کا مقصد آپ کو بڑی تکلیف سے محفوظ بنانا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 855309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش