0
Saturday 11 Apr 2020 18:16

کورونا وائرس، وفاق کے رویئے پر سندھ حکومت شدید مایوس

کورونا وائرس، وفاق کے رویئے پر سندھ حکومت شدید مایوس
اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ، شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے رویئے پر سندھ حکومت کو شدید مایوسی ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع پر رضامند نہ ہوئی تو سندھ میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے وفاقی حکومت اور تینوں صوبوں کے وزرائے اعلی سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد میں لینے کی آخری کوشش کرینگے، وفاق کے عدم تعاون کی صورت سندھ حکومت 15 اپریل سے صوبے میں لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کرے گی اور ایس او پیز طے کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں۔ اہم فیصلوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کے اہم ارکان کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، سندھ حکومت کی مشاورت جاری ہے کہ لاک ڈاون میں توسیع کرنے یا نرمی سے متعلق کیا فیصلہ کریں۔

دوسری جانب طبی ماہرین کی تجویز ہے کہ لاک ڈاون میں توسیع نہ کرنے سے صورتحال بگڑ سکتی ہے، سندھ حکومت طبی ماہرین کی رائے پر لاک ڈاون میں توسیع کی خواہاں ہے۔ لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ آخری کوشش کرینگے، سندھ حکومت تنہا لاک ڈاون میں توسیع کرتی ہے تو یہ بے سود ہوگا اور اس کے نتائج برآمد نہیں ہونگے، آج کے اجلاس میں سندھ حکومت کی طرف سے بعض اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی حکومت لاک ڈاون کی مدت نہیں بڑھاتی تو سندھ میں 15 اپریل سے پابندیاں مرحلہ وار ختم کی جائینگی۔ سندھ حکومت مختلف صنعتوں اور سیکٹرز کیلئے الگ الگ ایس او پیز بنا رہی ہے۔ برآمدی صنعتوں اور تجارتی مراکز کو کھولنے کیلئے کمیٹیز کام کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 856033
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش