0
Monday 13 Apr 2020 22:55

خیبر پختونخوا میں کورونا کیساتھ پولیو بھی بے قابو، 6 بچے متاثر

خیبر پختونخوا میں کورونا کیساتھ پولیو بھی بے قابو، 6 بچے متاثر
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں جہاں کورونا وائرس نے برے طریقے سے نظام زندگی متاثر کیا ہے اور عوام کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، وہیں صوبہ میں پولیو بھی بے قابو نظر آرہا ہے۔ پولیو کے مزید 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے صوبے میں ٹائپ 2 پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں پولیو ٹائپ 2 میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے، صوبے کے مختلف اضلاع سے پولیو ٹائپ 2 کے مزید 6 کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق لکی مروت سے 3، خیبر، لوئر دیر اور نوشہرہ سے ایک ایک کیس رپورٹ کئے گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ ٹائپ 2 کیس خیبر سے 15، پشاور سے 4، باجوڑ سے 3، نوشہرہ سے 4، لکی مروت سے 5، بنوں اور دیر لوئر سے 2، 2 جبکہ مردان سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856486
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش