1
Tuesday 14 Apr 2020 21:14

پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنے انسانی وسائل و علمی ترقی کی بناء پر کرونا کا بھرپور مقابلہ کیا ہے، جواد ظریف

پابندیوں کے باوجود ایران نے اپنے انسانی وسائل و علمی ترقی کی بناء پر کرونا کا بھرپور مقابلہ کیا ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو "امریکہ کے لئے اپنی پابندیوں کے نشے باہر نکلنے کا بہترین موقع" قرار دیا اور لکھا ہے کہ امریکہ کی غیرقانونی اور ظالمانہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے انسانی وسائل اور علمی ترقی کی بناء پر کرونا وائرس سے مقابلے کے میدان میں عظیم پیشرفت حاصل کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جدید کرونا وائرس کووِڈ19 کے دنیا بھر میں پھیلاؤ نے امریکہ کو "پابندیاں عائد کرنے کے اپنے نشے" سے باہر نکلنے کا بہترین موقع فراہم کیا تھا جس سے فائدہ نہ اٹھانے کے باعث دنیا بھر کے عوام کی یادوں میں اب وہ ایک بدنام یادگار کے طور پر باقی رہے گا۔

دوسری طرف چین کے قومی ٹیلیویژن نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران پر عائد امریکی پابندیاں نہ صرف کرونا وائرس سے مقابلے کی ایرانی جدوجہد پر منفی اثر ڈال رہی ہیں بلکہ تہران کے ساتھ دنیا بھر کے لین دین میں بھی ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ ایران کے اندر پھیلتے کرونا وائرس سے مقابلے کی جدوجہد میں امریکی پابندیوں کے رکاوٹ بننے پر چند ہفتے قبل سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگیوٹرس سمیت متعدد عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران پر عائد پابندیوں کے اٹھا لئے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جس کے جواب میں امریکہ نے نہ صرف ایران پر پہلے سے عائد پابندیوں میں نرمی نہیں کی بلکہ ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 856691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش