1
Friday 17 Apr 2020 21:12

ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، روس

ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، روس
اسلام ٹائمز۔ روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ اہم موضوعات سمیت خطے اور بین الاقوامی سطح کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایرانی سفیر نے اس گفتگو میں کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران کو دی جانے والی روسی امداد کا شکریہ ادا کیا اور کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے روسی صدر کی طرف سے پیش کی جانے والی گرین کوریڈور کی تجویز کو یکطرفہ اور غیرقانونی پابندیوں سے وجود میں آنے والی سنگین صورتحال میں موثر قرار دیا۔ کاظم جلالی نے اپنی گفتگو میں ٹوئنٹی گروپ اور بریکس طرز کی پابندیوں کے خاتمے پر تاکید کی اور کرونا وائرس سے مقابلے کے خلاف انجام دی جانے والی یکطرفہ کارروائیوں کو غیرموثر بنانے کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔

روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سرگئے ریابکوف نے اپنی گفتگو میں یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کے لئے ماسکو کی طرف سے اٹھائے گے اقدامات پر روشنی ڈالی اور ایران و روس جیسے بڑے ممالک کے درمیان پابندیاں مخالف کمپنی کے قیام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو پابندیوں کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے روس کی طرف سے کی جانے والی بریکس نامی سرمایہ کاری کے پلیٹ فارم کی حمایت پر روشنی ڈالتے ہوئے درپیش نئی صورتحال میں بریکس پلس نامی سرمایہ کاری کے نئے پلیٹ فارم کی تشکیل کا عندیہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے چند ماہ قبل بھی ایرانی سفیر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ماسکو نے ایران پر عائد یکطرفہ امریکی پابندیوں کو غیرموثر بنانے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ روس اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ روسی ڈپٹی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ ماسکو ایران پر عائد یکطرفہ پابندیوں کو غیرموثر بنانے کے لئے انسٹکس سمیت متعدد میدانوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو بڑھاتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 857303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش