0
Saturday 18 Apr 2020 01:07

بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرکے کورونا سے چھٹکارا ممکن ہے، خالد مقبول صدیقی

بلدیاتی اداروں کو بااختیار کرکے کورونا سے چھٹکارا ممکن ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط لازمی ہے، سنجیدگی اختیار کرکے ہی اس وباء سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے، بلدیاتی اداروں کو با اختیار کرکے اس وباء سے چھٹکارا ممکن ہے، ہمارے بلدیاتی نمائندگان اس سے وسائل سے بڑھ کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں، ہمارا مقصد بس عوامی خدمت اور خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، وائس چیئرمین عبدالرؤف خان و دیگر کے ہمراہ بلدیہ شرقی کے زیر انتظام جراثیم کش ادویات کی مہم کو توسیع دیتے ہوئے اور فیومیگیشن اسٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ وسائل میں بلدیہ شرقی اس جنگ سے نمٹنے کیلئے بہت احسن طریقے سے فرائض سر انجام دے رہا ہے، ہمارے بلدیاتی نمائندگان و سیاسی سیٹ اپ علاقے کے مستحقین کو بغیر کسی سیاست و غرض کے ایمانداری کے ساتھ غرباء و سفید پوش افراد تک راشن و دیگر سہولیات پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 857347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش