0
Sunday 19 Apr 2020 19:33

کورونا نے سب سے زیادہ تبلیغی جماعت کو متاثر کیا، ایک ہزار 531 ارکان متاثر

کورونا نے سب سے زیادہ تبلیغی جماعت کو متاثر کیا، ایک ہزار 531 ارکان متاثر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 686 ہوگئی ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا کی وجہ سے 41 اموات ہوئی ہیں جبکہ اب تک 702 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر تبلیغی جماعت کے ارکان ہوئے ہیں جن کی تعداد 1 ہزار 531 ہو گئی ہے۔ پنجاب بھر کے 1 ہزار 360 عام شہریوں اور 701 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا کی وبا نے جیلوں میں قیدیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور اب تک صوبے بھر کی جیلوں میں 94 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ شہری لاک ڈاون کی پاسداری کریں اور اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں اور رش والی جگہوں پر بھی جانے سے پرہیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 857587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش