0
Monday 27 Apr 2020 17:56

کراچی میں تاجروں کی دکانیں کھولنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

کراچی میں تاجروں کی دکانیں کھولنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی
اسلام ٹائمز۔ آن لائن کاروبار کی اجازت کے باوجود کراچی میں سینکڑوں تاجروں کی دکانیں کھولنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں صدر الیکٹرانکس مارکیٹ اور موبائل مارکیٹ کے باہر پولیس نے تاجروں کو دکانیں کھولنے سے روک دیا، جس پر سینکڑوں کی تعداد میں دکاندار جمع ہوگئے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس سے اجازت نامہ لیکر آنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تاجروں نے پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف مارکیٹوں میں تاجر موجود ہیں، تاہم پولیس شٹر اٹھانے نہیں دے رہی، شٹر نہیں اٹھے گا تو کاروبار کیسے چلے گا۔ صدر کراچی الیکڑنک ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اجازت کے باوجود پولیس دکانیں نہیں کھولنے دے رہی، سندھ حکومت نے آن لائن کاروبار کی اجازت دی ہے، معاملے پر سندھ حکومت سے بات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کے تاجروں نے آن لائن کاروبار کا فارمولہ مسترد کر دیا ہے۔ صدر انجمن تاجران بولٹن مارکیٹ رفیق جدون کا کہنا ہے کہ 90 فیصد ریٹیلر آن لائن کاروبار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، گاہگ جب تک اشیا، چیز کو دیکھ نہ لے، وہ خریدے گا کیسے، آن لائن کاروبار کرنے والے تاجروں کی تعداد محدود ہوگئی، گاہگ کو مختلف کوالٹی اور قیمت بتانے کے بعد ہی کاروبار ممکن ہے۔ رفیق جدون نے کہا کہ ہمارا معاشی قتل کیا جا رہا ہے، یہی صورتحال رہی تو تاجر دیوالیہ ہو جائیں گے، حکومت اپنی بنائی گئی ایس او پیز پر نظر ثانی کرے، تاجروں کی اکثریت حکومتی ایس او پیز سے لاعلم ہے۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے صدر کے علاقے میں دکانداروں کے جمع ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شٹر بند رکھ کر آن لائن کاروبار کی اجازت ہے، دکان کھول کر کاروبار کی اجازت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 859318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش