0
Tuesday 28 Apr 2020 22:06

کرونا وائرس، جی بی میں 10 نئے کیسز سامنے آگئے

کرونا وائرس، جی بی میں 10 نئے کیسز سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں مذید 10 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ 2 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ منگل کو  محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے مثبت نتائج نکلنے والے نمونوں میں سے ضلع گلگت میں ایک نرس، شوہر اور دو بچیاں سمیت 4 افراد جبکہ ضلع استور کے 6 مریض شامل ہیں۔ گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 103 ہو گئی ہے جن میں سے ضلع استور کے 46، ضلع گلگت کے 38، ضلع نگر کے 9، ضلع دیامرکے 5، سکردو کے 4 اور گانچھے کا 1 مریض شامل ہے جو کہ قرنطینہ مراکز میں زیر علاج ہیں جبکہ کرونا سے ضلع دیامر میں 2 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 859565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش