0
Tuesday 28 Apr 2020 22:36

ایسا کوئی رسک لینا نہیں چاہتے جس سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہو، سعید غنی

ایسا کوئی رسک لینا نہیں چاہتے جس سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہو، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے سب سے پہلے احتیاطی اقدامات شروع کئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وباء سے محفوظ رکھا جاسکے، اب تک جن جن سیکٹرز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، اس کے لئے نہ صرف سخت ایس او پیز بنائی گئی ہیں بلکہ اس کی جامع مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے، ہم ایسا کوئی رسک لینا نہیں چاہتے جس سے اس وائرس کا پھیلاؤ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری کی قیادت میں آنے والے انٹرا سٹی اور سندھ بس اونرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں حاجی امان اللہ خان نیازی، حاجی مراد خان درانی، حاجی عبدالرؤف خان نیازی، محمد عاشق، تواب خان، فقیر محمد اور دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل سنیں اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اس وباء سے عوام کو بچانے کے لئے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام کررہے ہیں، انشاء اللہ ہم اس وباء کو آخر دم تک مقابلہ کرکے اس کو شکست دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 859580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش