0
Thursday 30 Apr 2020 14:55

قادیانیوں نے چناب نگر میں منی اسرائیل بنایا ہوا ہے، وہ مہنگے داموں زمینیں خرید رہے ہیں، شفیق اللہ بدری 

قادیانیوں نے چناب نگر میں منی اسرائیل بنایا ہوا ہے، وہ مہنگے داموں زمینیں خرید رہے ہیں، شفیق اللہ بدری 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شفیق اللہ البدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عقیدہ ختم نبوت سے غداری مت کرے، وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قادیانیوں کو بطور غیرمسلم اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ قادیانیوں کو سربراہ اقلیتی کمیٹی بنایا جائے گا اور وزارت مذہبی امور کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا کہ اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو کر دی جائے، یہ سب فیصلے اسلام دشمنی اور قادیانیت نوازی ہیں، ان فیصلوں سے ملک مزید اضطراب کا شکار ہوگا، قادیانی جو کہ پہلے سے ملک دشمن سازشوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں ان کو مزید تقویت حاصل ہوگی، حکومت وقت کرونا وائرس جوکہ دراصل عذاب الہی ہے اس سے ڈرے، خاتم النبیین حضرت محمد رسول اللہ (ص)کے منصب ختم نبوت کے منکرین کو اعلی عہدے دے کر کس منہ سے قیامت کے دن شفاعت کے حقدار بنیں گے، قادیانیوں نے چناب نگر میں منی اسرائیل بنایا ہوا ہے، وہ مہنگے داموں زمینیں خرید رہے ہیں اور کوئی نوٹس نہیں لے رہا، جمعیت علمائے پاکستان کا مقصد مقام مصطفی (ص) کا تحفظ اور نظام مصطفی (ص)کا نفاذ ہے، عمران خان نام تو ریاست مدینہ کا لیتا ہے مگر تمام کام اس کے بر عکس کرتا ہے، ہم سپریم کورٹ اور پاک فوج سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس پر سختی سے نوٹس لیں اور ان فیصلوں کو واپس کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 859918
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش