0
Tuesday 5 May 2020 12:52

دنیا بھر میں 36 لاکھ 46 ہزار 834 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں

دنیا بھر میں 36 لاکھ 46 ہزار 834 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 36 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 36 لاکھ 46 ہزار 834 افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 442 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے جہاں اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 69 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ دوسری جانب فرانس، اٹلی اور اسپین میں یومیہ کورونا وائرس کے باعث اموات میں خاصی  کمی آ گئی ہے، اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 195، اسپین میں 164 جب کہ فرانس میں 135 افراد ہلاک ہوئے۔

اٹلی میں کل سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز ہوگیا ہے، پارک کھولنے کی اجازت مل گئی ہے اور لوگ ایک ہی علاقے میں اپنے عزیر و اقارب کے ہاں بھی  جا سکیں گے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 4 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 گھنٹوں کے  دوران مزید 621 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب برطانیہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ٹیسٹ، ٹریک اینڈ ٹریس پروگرام شروع کرے یعنی ان لوگوں کی شناخت اور کھوج لگایا جائے جن میں کورونا کی علامات ہیں۔ نیوزی لینڈ میں بھی پہلی بار کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ روس میں وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہاں ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ بھارت میں بھی ایک ہی دن میں مزید 4 ہزار مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے مئی کے وسط میں شاپنگ سینٹرز، ہئیر سیلون اور چند دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی، گذشتہ چند ہفتوں سے ترکی کے 31 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے۔
خبر کا کوڈ : 860800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش