0
Wednesday 6 May 2020 23:57

اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، ثروت اعجاز قادری

اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز، فائرنگ اور شہریوں کو نشانہ بنانا ظلم کی انتہا ہے، دنیا پہلے ہی کورونا کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور بھارتی فوج دہشتگردی کرنے میں مصروف عمل ہے، شہری آبادیوں اور روزہ داروں کو نشانہ بنانا کھلی دہشتگردی اور درندگی ہے، اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جارحیت و بلااشتعال فائرنگ کا نوٹس لے، ان خیالات کا اظہار انہوں کراچی میں مرکز اہلسنت پر ملاقات کیلئے آئے ہوئے معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سن لے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے اور کشمیریوں پر مظالم سے بھارت باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا دین اسلام درس دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ اور مکمل آزادی حاصل ہے، ایسی آزادی اقلیتوں کو دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانی لابی کو مسترد کرنا ختم نبوتﷺ کا تحفظ ہے، ختم نبوت کا تحفظ ہر محاذ پر کرینگے، ختم نبوت ہی ہمارے ایمان کی پہچان ہے، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا، ان شاءاللہ اسلامی اقدار کا تحفظ ہر حال میں کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 861140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش