0
Sunday 10 May 2020 02:06

ملتان، کرونا کے شہریوں پر وار، 6 مزید علاقے سیل کردئیے

ملتان، کرونا کے شہریوں پر وار، 6 مزید علاقے سیل کردئیے
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، اب نوبت لوکل ٹرانسمیشن تک پہنچ گئی ہے، ملتان کے مختلف علاقے جن میں پیپلزکالونی، لیبر کالونی نزد کوکا کولا فیکڑی، امیرآباد، باغ لانگے خان، جان محمد کالونی اور بوہڑ گیٹ شامل ہیں، ان تمام علاقوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر انہیں سیل کیا گیا ہے، مقامی انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں میں آمد و رفت سے پرہیز کا کہا گیا ہے، واضح رہے کہ نشتر ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 30سے زائد مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے جن کا تعلق لوکل علاقوں سے ہے، گزشتہ دو دنوں میں نشتر ہسپتال میں 9 افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں، دوسری جانب غیرملک سے آنے والے افراد میں سے 36میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 861739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش