0
Wednesday 20 Jul 2011 14:39

ملا عمر کی ہلاکت بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، طالبان ترجمان

ملا عمر کی ہلاکت بارے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، طالبان ترجمان
کابل:اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان کے سابق امیر ملاعمر کی ہلاکت کی تردید کر دی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو کیے جانیوالے ایس ایم ایس غلط ہیں اور طالبان رہنماؤں کے فون ہیک کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماؤں کے پرانے نمبروں سے ایس ایم کیے جا رہے ہیں۔ طالبان کے ایک اور ترجمان قاری یوسف نے بھی ملاعمر کی ہلاکت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ 
واضح رہے کہ افغان ٹی وی نے طالبان ترجمان قاری یوسف کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان امیر ملاعمر ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان ٹی وی کا دعویٰ تھا کہ ملاعمر کی ہلاکت کے حوالے سے قاری یوسف نے میسج کے ذریعے صحافیوں کو اطلاع دی۔
 طالبان نے افغان ٹی وی پر ملا عمر کے ہلاک ہونے کی خبر کی تردید کر دی ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کے موبائل فون ہیک کرکے ملا عمر کے ہلاک ہونے کا ایس ایم ایس چلایا گیا۔ طالبان ترجمان نے اس اقدام کو امریکی انٹیلی جنس کی حرکت قرار دیا ہے۔ ملا عمر کے ہلاک ہونے کا پیغام طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد اور محمد قاری یوسف کے ماضی میں زیر استعمال رہنے والے نمبرز سے بھیجا گیا تھا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی انٹیلی جنس نے موبائل فون ہیک کر لئے اور ان سے ملا محمد عمر کی موت کا غلط پیغام جاری کیا گیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اس حرکت پر ٹیلی فون نیٹ ورک پرووائڈر سے انتقام لیا جائے گا۔ رائٹرز کے مطابق ملاعمر کی موت کی خبر ذبیح اللہ مجاہد اور محمد قاری یوسف کے زیر استعمال فون سے آئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 86187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش