1
Tuesday 12 May 2020 23:01

یمن، سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے 68 بار سیزفائر کی خلاف ورزی، 3 بچے شہید و زخمی

یمن، سعودی فوجی اتحاد کیطرف سے 68 بار سیزفائر کی خلاف ورزی، 3 بچے شہید و زخمی
اسلام ٹائمز۔ سیز فائر کے اعلان کے باوجود یمن پر جارح سعودی فوجی اتحاد کے حملے جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کی طرف سے یمنی صوبوں الحدیدہ، صعدہ، مأرب، الجوف اور البیضاء کو 68 مرتبہ ہوائی و توپخانے کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے میڈیا گروپ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مأرب، الجوف اور البیضاء پر متعدد بار ہوائی حملے کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کے شہروں حیس، الدریہمی اور التحیتا پر سعودی ڈرون طیاروں کی پروازوں کے بعد وہاں کی شہری آبادی کو جارح سعودی عرب کی طرف سے بھاری توپخانے اور میزائل حملوں کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

یمنی میڈیا کے مطابق جارح سعودی عرب کی طرف سے یمنی شہروں الخمیس، الجاح اور بیت الفقیہ کی شہری آبادی پر بھی بھاری توپخانے، مارٹر گولوں اور کتیوشا میزائلوں سے حملہ کیا گیا جس سے شہری املاک کو شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ متعدد روزہ دار شہری بھی زخمی ہو گئے۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمنی صوبے الجوف کے شہر خب و الشعف، صوبہ البیضاء کے شہر صراوح اور صوبہ مأرب کے شہر مجزر پر بھی دسیوں ہوائی حملے کئے ہیں۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کی طرف سے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں واقع سرحدی گاؤں رازح کو بھی شدید حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس سے 1 یمنی بچہ شہید اور دوسرے 2 بچے زخمی ہو گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 862313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش