0
Thursday 14 May 2020 11:03

پرودگار کا شکر کہ ہمیں ولایت علیؑ سے تمسک رکھنے والے قرار دیا، زہراء نقوی

پرودگار کا شکر کہ ہمیں ولایت علیؑ سے تمسک رکھنے والے قرار دیا، زہراء نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی نے یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی علیہ السلام امام اور رہبر ہیں، محبوبِ پیغمبر (ص) ہیں، علم لدنی کے مالک ہیں، خدا کی بندگی میں بالاترین مقام پر فائز ہیں، حق و باطل کے درمیان فرق پیدا کرنیوالے ہیں، حق ہمیشہ آپ کیساتھ ہے، قرآن ہمیشہ آپ کیساتھ ہے تو ایسے شخص کی اطاعت اور پیروی کرنا پوری امت مسلمہ پر واجب ہو جاتا ہے. انہوں نے کہا پروردگار عالم کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں کہ اس نے ہمیں ولایت امیرالمومنین (ع) سے تمسک رکھنے والوں میں قرار دیا کہ جن کی محبت و پیروی میں دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی مضمر ہے۔

انہوں نے کہا امام علی علیہ السلام جہاں بہادری و شجاعت میں بے مثال ہیں، وہیں آپ علیہ السلام تاریخ کی مظلوم ترین شخصیت بھی ہیں، جن کو ان کے حق سے محروم رکھا گیا اور ظاہری خلافت ملنے کے بعد بھی حکومت میں عدل الہیٰ کے نفوذ اور دین اسلام کے احکامات کے نفاذ کرنے کے باعث انہیں شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مولا علی (ع) ہمیشہ مظلومین کیلئے ڈھال بنے رہے، یہی وجہ ہے کہ مظلومین کی حمایت اور ظالم سے اظہار برائت آپ کی وصیت میں شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ رتبہ و شرف امام المتقین علی علیہ السلام کو ہی حاصل تھا کہ ضربت لگنے کے بعد جنھوں نے اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ جس نازک دور سے گزر رہی ہے، اس میں امام علی علیہ السلام کے علم و حکمت اور بصیرت کی روشنی میں راہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 862600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش