0
Thursday 14 May 2020 21:23

افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو فورسز ہیں، اعجاز ہاشمی

افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو فورسز ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں نماز جنازہ اور کابل کے میٹرنٹی ہسپتال پر بم دھماکے اور فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں واقعات کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جنازے کے تقدس کا خیال نہ رکھنے والے اور نومولود بچوں اور خواتین کو قتل کرنے والے مسلمان اور انسان کہلانے کے قابل نہیں۔ یہ لوگ وحشی درندے ہیں۔ جے یو پی میڈیا ٹیم سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی کا ذمہ دار امریکہ اور نیٹو فورسز ہیں، جو شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ نومولود معصوم بچوں اور خواتین کا کیا قصور ہے کہ انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔ افغانستان حکومت بھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انارکی اور لاقانونیت نے پورے افغانستان کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی قوتیں امریکہ کی افغانستان سے واپسی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، تاکہ چار دہائیوں سے جنگ سے متاثرہ ملک میں امن قائم کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 862734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش