0
Friday 15 May 2020 09:04

چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لاہور پہنچ گیا

چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لاہور پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین کی جانب سے عطیہ کردہ کورونا سے متعلقہ امدادی سامان لیکر لاہور پہنچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ایئرپورٹ پر چین سے آنیوالا امدادی سامان وصول کیا۔ سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چین نے 100 ملین روپے مالیت کا امدادی سامان پنجاب حکومت کو عطیہ کیا ہے، چینی صوبے شینڈونگ، جیانگسو اور ننگزیا کی جانب سے حفاظتی لباس اور ضروری سامان کا عطیہ مضبوط پاک چین تعلقات کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پرسنل پروٹیکٹو ایکیوئمنٹس بھجوانے پر چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، چین نے ہر آزمائش میں پاکستان کے عوام کی مدد کی ہے، پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتوں میں بندھی ہوئی ہے۔

عثمان بزدار نے سامان کے حوالے سے بتایا کہ چین کی جانب سے ملنے والے سامان میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹس، پروٹیکٹو سوٹس، این 95ماسک، سرجیکل ماسک، گلوز، ڈسپوازیبل میڈیکل پروٹیکٹوز شامل ہیں، یہ سامان کورونا سے بچاؤ کیلئے فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں، ہیلتھ پروفیشنلز، جینی ٹوریل سٹاف کو دیا جائے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 62 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالی 8 بی ایس ایل تھری لیب فنکشنل ہو چکی ہیں، صوبہ پنجاب میں ہوم آئسولیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، معمولی علامات والے کورونا مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق ایس او پیز تشکیل دیئے ہیں اور ان ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل اور وزیر صحت پنجاب بھی موجود تھیں۔
خبر کا کوڈ : 862793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش