1
Saturday 16 May 2020 12:25

یمن، فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح سعودی اتحاد سے متعدد اسٹریٹیجک علاقے واپس لے لئے

یمن، فوج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جارح سعودی اتحاد سے متعدد اسٹریٹیجک علاقے واپس لے لئے
اسلام ٹائمز۔ ملک پر مسلط کردہ جنگ کی خصوصی کوریج پر مبنی یمنی اطلاع رساں ادارے "الاعلام الحربی" کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے یمن کے مرکزی صوبے البیضاء کے مشرقی حصے پر قابض جارح سعودی اتحاد کو پیچھے دھکیلتے ہوئے "سوق قانیہ" نامی اسٹریٹیجک علاقے کو آزاد کروا لیا ہے۔ عرب نیوز چینل المیادین نے اس حوالے سے نشر کی جانے والی ویڈیو رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے اپنی کارروائیوں کے دوران وہاں قابض سابق مستعفی حکومت کے کارندوں کے چھوڑے گئے اسلحے کے انباروں اور متعدد بکتر بند گاڑیوں کو بطور جنگی غنیمت اپنے قبضے میں لے لیا جبکہ اس دوران جارح سعودی اتحاد کی طرف سے جابجا بنائے گئے دسیوں مورچے بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس ہزیمت کے دوران جارح سعودی فوجی اتحاد کو وسیع جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔




خبر کا کوڈ : 863002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش