0
Wednesday 20 May 2020 23:32

جماعت اسلامی کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت

جماعت اسلامی کی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے شہادت پر گھرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن اس طرح کے بزدلانہ حملوں کے ذریعے بیرونی جارحیت اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے پاک فوج کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔ اپنے مذمتی بیان میں کاشف سعید شیخ نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیوں اور عوام اپنے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے پاک سرزمین کے خلاف ہونے والے دشمن کی تمام سازشوں کو مٹی میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ صوبائی رہنماء نے شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 863913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش