0
Thursday 21 May 2020 12:10

ریلوے سٹیشنز کے بکنگ کاونٹر کھولنے کا اعلان

ریلوے سٹیشنز کے بکنگ کاونٹر کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ریل گاڑیوں کے ٹکٹس کے آن لائن سسٹم میں خرابی ہونے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے سٹیشنز پر بکنگ کاﺅنٹر کھولنے کا اعلان کر دیا۔ ریلوے ترجمان کے مطابق ٹکٹس کے آن لائن سسٹم میں خرابی آنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے سٹیشنز پر بکنگ کاﺅنٹر کھولنے کا اعلان کیا جہاں سے مسافر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 864009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش