1
Saturday 23 May 2020 22:00
عالمی یوم فلسطین

اسرائیل کی پشت پناہی کرنیوالی عالمی طاقتیں جو ایک جرثومے سے عاجز آ چکی ہیں قادر مطلق نہیں، جواد ظریف

اسرائیل کی پشت پناہی کرنیوالی عالمی طاقتیں جو ایک جرثومے سے عاجز آ چکی ہیں قادر مطلق نہیں، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ سے لائیو چلنے والی انسٹاگرام "عالمی یوم القدس" کمپین میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم فلسطین کے حوالے سے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت سے شروع ہونیوالی اس کمپین میں براہ راست خطاب میرے لئے قابل فخر ہے۔ انہوں نے پوری دنیا میں پھیلے کرونا وائرس کے بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہم دنیا بھر میں ایک ایسی وبا سے روبرو ہیں جس کے باعث رمضان المبارک کے آخری جمعے کے روز یوم القدس کے حوالے سے ریلیاں نہیں نکالی جا سکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے لائیو خطاب میں کہا کہ اس وبا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عالمی طاقتیں جو اس وقت غاصب صیہونی رژیم کی پشت پناہی کر رہی ہیں قادرِ مطلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی طاقتیں ہی سب کچھ نہیں بلکہ ان کی طاقت تو ایک چھوٹے سے جرثومے سے بھی کم ہے جس سے اب وہ عاجز آ چکی ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عالمی یوم فلسطین کے حوالے سے منعقد ہونے والی عالمی سوشل میڈیا کمپین پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری گذشتہ 70 سالوں سے مظلوم فلسطینیوں کی کوئی مدد نہیں کر پائی کیونکہ وہ یہ سمجھتی ہے کہ اسرائیل کو عالمی طاقتوں کی آشیرباد حاصل ہونے کے باعث وہ فلسطینیوں کے لئے کچھ نہیں کر پائے گی۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ دنیا بھر پر پھیلی یہ وبا ہمیں یاددہانی کرواتی ہے کہ طاقت صرف اور صرف پروردگار متعال کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کہلائی جانے والی دوسری طاقتیں ناقابل شکست نہیں ہیں بلکہ یہ سپر پاورز تو ایک چھوٹے سے وائرس سے بھی شکست کھا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو امریکہ کی ثالثی پر یقین رکھتے تھے، صدی کی ڈیل نامی گھناؤنی سازش کے سامنے آنے پر اب جان چکے ہیں کہ کس قدر بڑی غلطی کا شکار تھے۔
خبر کا کوڈ : 864534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش