0
Sunday 31 May 2020 14:08

خانیوال، رانگو پل کے قریب بس الٹنے سے 9 مسافر جاں بحق، 27 زخمی 

خانیوال، رانگو پل کے قریب بس الٹنے سے 9 مسافر جاں بحق، 27 زخمی 
اسلام ٹائمز۔ خانیوال کے نواحی علاقے پل رانگو پر اے سی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی آپریشن کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کونشتر اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 5 افراد دم توڑ گئے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔ بس لاہور سے ملتان جا رہی تھی اور عینی شاہدین کے مطابق بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ نشتر انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثے کے باعث اکثر مریضوں کو سر پہ چوٹیں آئی ہیں تاہم قبل از وقت کچھ نہیں کہہ سکتے۔ 
خبر کا کوڈ : 865774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش