0
Monday 1 Jun 2020 23:33

سندھ میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 503 ہوگئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سندھ میں کورونا وائرس سے کل اموات کی تعداد 503 ہوگئی، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے حوالے سے ماہ جون کا آغاز 22 مزید اموات اور 22 فیصد سے زائد کے تناسب سے ایک ہزار 402 نئے کیسز سے ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 22 مزید متاثرین انتقال کرگئے، جس کے بعد کل اموات کی تعداد 503 ہوگئی، جو اس وائرس کے کل مثبت کیسز کا 1.7 فیصد بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 ہزار 289 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہزار 402 نئے کیسز سامنے آئے، جس کی شرح 22.3 فیصد بنتی ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ حکومت نے اب تک ایک لاکھ 87 ہزار 92 ٹیسٹ کیے، جن میں سے 29 ہزار 647 مثبت ثابت ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 785 مریض صحتیاب ہوگئے، جس کے بعد شفاء پانے والوں کی کل تعداد 14 ہزار 590 ہو چکی ہے، جو کل کیسز کا 49.2 فیصد بنتی ہے۔ اس وائرس کے اثر میں مبتلا باقی ماندہ 14 ہزار 554 افراد کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان میں سے 13 ہزار 346 اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں، جبکہ 113 آئسولیشن سینٹرز میں اور ایک ہزار 95 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ان مریضوں میں سے 342 کی حالت تشویشناک ہے، جن میں سے 71 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 866036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش