0
Thursday 4 Jun 2020 23:59

اپر کرم، جرگہ کی مداخلت پر زمینی تنازعہ پر مورچہ بند فریقین کی جنگ بندی

اپر کرم، جرگہ کی مداخلت پر زمینی تنازعہ پر مورچہ بند فریقین کی جنگ بندی
اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے علاقے تائیدہ میں دو فریقین کے مابین زمینی تنازعہ کے نتیجے میں جاری جنگ کی بندش کیلئے فریقین میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ تنازعہ کو ختم کرنے کیلئے دونوں فریقین کے مشران، فورسز، انجمن حسینیہ، تحریک حسینی، ایم این اے کے سیکرٹری جلال حسین بنگش اور سول انتظامیہ کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں طے پایا کہ فی الفور جنگ بندی ہوگی اور فوری طور پر مورچے خالی کئے جائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں قبائل کے مشران نے کہا کہ ہم آپس میں بھائی بھائی ہیں، جس طرح ایک ہی گھر میں بھائیوں کے درمیان اختلاف پیدا ہوسکتا ہے، اسی طرح ہمارے درمیان بھی اختلاف ممکن ہے، مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کسی بھی ذاتی یا زمینی تنازعے کو مذہبی رنگ دے کر منافرت پھیلائی جائے اور ضلع کرم کے امن کو تباہ کیا جائے۔ ہم کسی صورت امن و امان کو سبوتاژ نہیں ہونے دینگے۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات تائیدہ میں دونوں فریقین نے زمینی تنازعہ پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، اس کے بعد فورسز اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے دونوں فریقین نے فوری طور پر مورچے خالی کر دیئے اور مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 866613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش