0
Sunday 24 Jul 2011 00:09

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے پاکستانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، حنا ربانی کھر

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے پاکستانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے، حنا ربانی کھر
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاک امریکہ وزرائے خارجہ نے اسٹریٹیجک مذاکرات کے جلد انعقاد کی ضرورت پر زور اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ایشیائی علاقائی فورم کے 18ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے باہمی تعلقات کی اہمیت کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بحیثیت ایک قوم کے عظیم صلاحیتوں کا مالک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان اور امریکہ دونوں کیلئے خطرہ ہے اور انہوں نے اس لعنت کے خاتمے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن سے اسکا پورے خطے پر ایک مثبت اثر مرتب ہو گا، اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے حنا ربانی کھر کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات میں دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔ انڈونیشیا میں آسیان کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کا مقصد ایک ہی ہے اور پاکستان کو افغانستان کے عدم استحکام سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے، جس وجہ سے مقاصد حاصل کرنے کے لیے دوطرفہ مذاکرات انتہائی اہم ہیں اور مذاکرات کی مدد سے ہی افغانستان کے مسئلے کا حل بھی نکالا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 86879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش