0
Saturday 23 Jul 2011 19:20

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اپنے اہداف ہیں، کسی کی خوشامد یا چاپلوسی کی ضرورت نہیں، حنا ربانی

دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اپنے اہداف ہیں، کسی کی خوشامد یا چاپلوسی کی ضرورت نہیں، حنا ربانی
جکارتہ:اسلام ٹائمز۔ نئی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے اپنے اہداف ہیں، کسی کی چاپلوسی نہیں کی جائیگی۔ انڈونیشیا میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا کے اہداف مشترک ہیں۔ دہشت گردی پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے، جس سے نمٹنا قومی مفاد میں ہے، پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی کی خوشامد یا چاپلوسی کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ ہفتہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہے۔ ایس ایم کرشنا سے ملاقات پاک بھارت تعلقات میں اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 86850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش