0
Thursday 18 Jun 2020 20:04

اسمارٹ لاک ڈاؤن، حیدرآباد کے مخصوص علاقے بند کرنے کا فیصلہ

اسمارٹ لاک ڈاؤن، حیدرآباد کے مخصوص علاقے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے بعد اب حیدرآباد میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، شہر کے مختلف علاقوں میں کل صبح نو بجے سے دو ہفتوں کیلئے نافذ العمل ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل صبح 9 بجے سے ہوگا، یہ اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 ہفتے کیلئے نافذالعمل ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں بند ہونے والے علاقوں میں لطیف آباد کی 3 یوسیز میں سے یوسی ون میر احسن آباد، یوسی ٹو جی اور کالونی اور سمارا کالونی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ لطیف آباد کی یوسی 4 لطیف آباد نمبر 6 کے علاقے، تحصیل سٹی کی ایک یوسی سٹی ون میں اور کلہوڑا کالونی مبارک کالونی، قاسم آباد تحصیل کی 5 یوسیز ایک تا 5 کے علاقے بھی شامل ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا، کورونا وائرس سے شدید متاثرہ علاقوں کی نشاندہی پر وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ لاک ڈاون کے دوران علاقوں میں آمدورفت پر مکمل پابندی ہوگی، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ان علاقوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آج شام 7 بجے سے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے آج سے دوبارہ لاک ڈاون کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ آج شام 7 بجے سے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا اور ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کی روشنی میں ہاٹ اسپاٹس کا تعین کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 869443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش