0
Friday 19 Jun 2020 13:19

بی این پی مینگل کو منانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز

بی این پی مینگل کو منانے کیلئے حکومتی کوششیں تیز
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف قیادت نے بی این پی مینگل کو منانے کے لئے کوششیں تیز کر دی ہیں، وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کا اجلاس دوبارہ بلا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہو گا جس میں پرویز خٹک، اسد عمر، اسد قیصر، شفقت محمود، شاہ محمود قریشی، بابر اعوان اجلاس میں شریک ہوں گے۔ حکومتی مذاکراتی ٹیم وزیراعظم کو بی این پی مینگل سے خفیہ رابطوں پر بریفنگ دے گی، جبکہ چیئرمین سینیٹ کی اختر مینگل سے ملاقات کا احوال بھی وزیراعظم کو بتایا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان مذاکراتی ٹیم کو اہم ہدایات جاری کریں گے۔ دوسری جانب آج شام عمران خان کی زیرصدارت طلب کی گئے کور کمیٹی اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں کے تحفظات سے متعلق مشاورت ہو گی جبکہ معاشی ٹیم کور کمیٹی کو بجٹ کے بارے میں بریفنگ دے گی۔
خبر کا کوڈ : 869562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش