0
Saturday 20 Jun 2020 22:45

مودی نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی، راہل گاندھی

مودی نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا چینی دراندازی پر آل پارٹیز میٹنگ (اے پی ایم) میں دیا گیا بیان ثابت کرتا ہے کہ انہوں نے چینی جارحیت کے سامنے خود سپردگی کی ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ بھارتی وزیر اعظم نے چینی جارحیت کے سامنے ہندوستانی زمین سرنڈر کردی ہے۔ انہوں نے مودی سے تیکھے سوال کئے اور جاننا چاہا کہ اگر زمین چینی تھی تو ہمارے فوجیوں کو کیوں مارا گیا۔ انہوں نے ایک ایسی خبر پوسٹ کی ہے جس میں مودی کی آل پارٹیز میٹنگ میں دیا گیا بیان جاری کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی نے ہماری چوکی پر قبضہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 869844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش