0
Monday 22 Jun 2020 23:10

اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی

اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔ اسلام آباد کے علاقوں جی نائن ٹو اور تھری میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز 25 سے کم ہوکر یومیہ سات سے 8 پر آگئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا کہ دونوں سب سیکٹرز میں لاک ڈاؤن سے پہلے یومیہ 25 سے زائد کیسز نکل رہے تھے جو کم ہوکر سات سے آٹھ پر آگئے ہیں تاہم لاک ڈاؤن کے مزید سات یوم بعد اصل شرح سامنے آئے گی۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ کورونا وائرس کا چونکہ دورانیہ چودہ یوم ہے لہذا اس میں حتمی شرح سامنے آتی ہے، جی نائن ٹو اور تھری کو کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کل ہوگا، دونوں سیکٹرز کی چھ سو کورونا ٹیسٹوں کی رپورٹس ملنے پر فیصلہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 870231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش