0
Tuesday 23 Jun 2020 23:39
اسلام آباد کے چار سب سیکٹرز کو کل سیل کیا جائیگا

کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی، 3695 اموات

کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی، 3695 اموات
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 946 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں 24 ہزار 599 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 26 ہزار 761 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 85 ہزار 34 ہوگئی، جن میں سے 73 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 105 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد اموات کا مجموعہ 3 ہزار 695 ہو گیا ہے۔ پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ہے۔ جہاں ایک ہزار 495 افراد اس وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سندھ میں 1103، خیبر پختونخوا میں 843، بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22، اور آزاد کشمیر میں 22 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 4 سب سیکٹرز کل شام 7 بجے سیل کر دیے جائیں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کےجی سکس ون، ٹو، جی سیون اور جی ٹین فور کو سیل کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کو اشیائےخوردونوش اور ضروری اشیا کو رکھنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور، بیکری اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے آئی ایٹ کے سیکٹر 3 اور 4 جبکہ آئی ٹین کے سیکٹر ون اور ٹو کو سیل کیا گیا تھا۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے مطابق ان علاقوں میں پرائیویٹ دفاتر اور پارکس بند رہیں گے، شہریوں کے لیے گھر سے باہر جانا ضروری ہو تو شناختی کارڈ ساتھ لازمی رکھا جائے۔ خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیکٹر آئی 8 اور آئی 10 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکٹر آئی 8 میں ایک دن کے دوران کورونا کے 200 کیسز سامنے آئے جبکہ سیکٹر آئی 10 میں ٹوٹل 400 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 870473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش