0
Saturday 27 Jun 2020 20:45

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا

خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کورونا سے زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد صوبے میں اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر نصیر حیدر غازی کورونا سے وفات پاگئے ہیں، ڈاکٹر نصیر غازی حیدر ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج تھے، حالت تشویشناک ہونے پر جانبر نہ ہوسکے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش