0
Saturday 27 Jun 2020 21:25

اشرف آصف جلالی کے بیان سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا ہوگئی ہے، ملی یکجہتی کونسل

اشرف آصف جلالی کے بیان سے ملک میں انتشار کی فضا پیدا ہوگئی ہے، ملی یکجہتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، لیاقت بلوچ، علامہ عارف واحدی، علامہ نیاز حسین نقوی، ثاقب اکبر، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ ظفر الحق، سید محمد صفدر شاہ گیلانی اور خرم نواز گنڈا پور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ملک اس وقت ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، دشمنان اسلام ملک کو انتشار اور افتراق کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی صورتحال میں بعض مقررین کی سوشل میڈیا پر نازیبا بیانات آرہے ہیں، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کا فوری طور پر احتساب کرے۔

علامہ اشرف آصف جلالی کا بیان جس میں انہوں نے حضرت بی بی فاطمة الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لئے خطا پر ہونے کی بات کی ہے، اس سے بھی ملک میں انتشار کی فضا پیدا ہوگئی ہے اور دشمنان اسلام کا ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کا جو ایجنڈا ہے، اس کو تقویت ملی ہے، ایسے وقت میں ہمارے مذہب کے مسلمہ اکابرین کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایسے الفاظ کا انتخاب کرنا چاہیئے، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح نہ ہوں اور وہ الفاظ مسلمانوں کیلئے اشتعال کا باعث نہ بنیں، ہمیں امید ہے کہ ان کے اس بیان سے جو فضا کشیدہ ہوئی ہے، اس کو ختم کرنے کیلئے علامہ اشرف آصف جلالی ضرور کوئی قدم اٹھائیں گے اور اہل اسلام کو مطمئن کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 871256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش