0
Monday 29 Jun 2020 08:49

میانمار، فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی، اقوام متحدہ

میانمار، فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے میانمار فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان لڑائی تیز ہو گئی ہے، اس موقع پر شہریوں کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ میانمار کی راکھائن اور چن ریاستوں میں گزشتہ سال جنوری سے فوج اور حکومت مخالف گروپ میں لڑائی جاری ہے، جس میں کئی شہری ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ راکھائن کے شمال مغربی علاقوں میں اقوام متحدہ کے مطابق 10ہزار سے زیادہ شہری آباد ہیں، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور اُن پر تشدد کے واقعات کے بعد ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش میں پناہ لے رکھی ہے۔ اقوام متحدہ نے دونوں فریقوں پر "شہریوں کو بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے" پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ دونوں فریق بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کا احترام کریں اور کورونا کی عالمی وبا کے دوران جنگ بندی پر بھی زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش