1
Wednesday 1 Jul 2020 17:05

7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا امکان

7 جولائی کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ہونے والی بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 2 جولائی کو طلب کی گئی تھی، جس میں یونیورسٹیز سمیت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جانا تھا تاہم یہ کانفرنس وفاقی وزیر شفقت محمود کی والدہ کی وفات کے باعث موخر کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اب 7 جولائی کو ہو گی، جس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ متوقع ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم نے چاروں صوبوں اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تجاویز طلب کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند ہونے سے لاکھوں طلباء زیور تعلیم سے محروم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش