0
Sunday 5 Jul 2020 14:24

پشاور، دھماکہ اور بھتہ طلب کرنے والوں کو 75 سال قید کی سزا

پشاور، دھماکہ اور بھتہ طلب کرنے والوں کو 75 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے تحریک طالبان کے نام پر ڈاکٹر سے 70 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے اور گھر پر دھماکا کرنے میں ملوث 5 ملزموں کو جرم ثابت ہونے پر تین دفعات میں مجموعی طور پر 75 سال قید، 3 لاکھ اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، جبکہ کیس میں ملوث افغانستان کے 4 شہریوں میں سے ایک ملزم کو 18 سال قید اور 75 ہزار روپے جرمانہ، جبکہ باقی 3 ملزمان کو 14 فارن ایکٹ کی تحت تین، تین سال کی سزاء اور 5، 5، ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ سزا پوری ہونے کے بعد چاروں مجرموں کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان عزت اللہ، قمر زمان، انذر گل، ساز خان، تاج محمد، احسان اللہ، کامران اور پرویز پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے مدعی مقدمہ ڈاکٹر سید انور شاہ کے گھر پر 5 مارچ 2019ء کو بارودی دھماکہ کیا جس سے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور بعد میں تحریک طالبان کے نام پر 70 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 872607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش