0
Sunday 5 Jul 2020 21:10
کورونا وائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں

ڈی آئی خان کو موٹر وے سے منسلک کیا جا رہا ہے، اجمل وزیر

لفٹ کینال کے اہم منصوبے پہ جلد کام شروع ہو جائیگا
ڈی آئی خان کو موٹر وے سے منسلک کیا جا رہا ہے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ کورونا کی وباء سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم حفاظتی تدابیر اور عوام کے تعاون سے انشاء اللہ کورونا وائرس کو شکست دینگے۔ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس، ریسکیو 1122، صحافیوں، پولیس اور سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے آڈیٹوریم میں کورونا وائرس کیخلاف جنگ کے 100 دن پورے ہونے کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ٹی آئی کے ذمہ داران چیئرمین ارشد استرانہ، ڈائریکٹر ہاسپٹل فرخ جمیل، ڈاکٹر نسیم صباء محسود، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عارف محمود، ریسکیو 1122 کی جانب سے قاضی اعزاز محمود و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر نے کہا کہ جن علاقوں میں کورونا کیسزکی تعداد زیادہ تھی، تو وہاں پر ان علاقوں کو سیل کیا گیا، بہتری آنے کے بعد ان علاقوں کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت ضم شدہ اضلاع کے ہر باسی کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کر رہی ہے، حکومت کے تمام وسائل عوام کیلئے ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کی وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ کورونا کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے 24 ارب اور صحت کی سہولیات کیلئے 124 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے۔ قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ قریشی موڑ کی وساطت سے موٹر وے سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد لفٹ کینال کے اہم منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 872662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش