0
Monday 6 Jul 2020 06:36

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 133

مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 133
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں اتوار کو مزید 6 اموات کے بعد کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے جن میں سے 14 جموں جبکہ 119 کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو ایک ڈاکٹر، 5 بینک ملازمین، 5 حاملہ خواتین اور فوج کے 11 اہلکاروں سمیت 183 افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 8429 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 1773 جموں جبکہ 6656 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 183 افراد میں سے 59 سرینگر، 17 بارہمولہ، 4 کولگام، ایک شوپیان، 3 اننت ناگ، 20 کپوارہ، 4 پلوامہ، 19 بڈگام، 4 بانڈی پورہ، ایک گاندربل، 9 جموں، 2 ادھمپور، 7 کٹھوعہ، 10 رام بن، 18 سانبہ، 2 راجوری اور 3 ڈوڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 872703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش