0
Wednesday 8 Jul 2020 08:49

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن، شہریوں کے کوائف کی چیکنگ

لاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن، شہریوں کے کوائف کی چیکنگ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امن و امان کی صورتحال و شہریوں کی سکیورٹی کے پیش نظر مختلف تھانوں کی حدود میں رات گئے پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف چیک کیے گئے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پولیس نے تھانہ ڈیفنس بی، تھانہ شمالی چھاؤنی، تھانہ غالب مارکیٹ، تھانہ شفیق آباد، تھانہ لاری اڈا، بادامی باغ، تھانہ ملت پارک، گارڈن ٹاﺅن، تھانہ اچھرہ، تھانہ گرین ٹاون، سبزہ زار، وحدت کالونی، مسلم ٹاون کی حدود میں متعدد مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔

متعلقہ ایس او ایچ اوز نے بھاری نفری اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر پولیس نے متعدد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق بھی کی۔ کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے گئے۔ سرچ آپریشنز کے دوران متعدد ہوٹلز اور ہوسٹلز کو بھی چیک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھتے ہوئے شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ پولیس نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ کا عمل سخت کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 873168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش