0
Saturday 11 Jul 2020 18:57

پاکستان عوامی تحریک کے 93 کارکن 6 سال بعد رہا

پاکستان عوامی تحریک کے 93 کارکن 6 سال بعد رہا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاون کیخلاف احتجاج کرنیوالے پاکستان عوامی تحریک کے 93 کارکن 6 سال بعد جیلوں سے رہا ہوگئے۔ کارکنوں نے 6 سال قبل بھیرہ انٹرچینج پر احتجاج کیا تھا۔ پاکستان عوامی تحریک کے 93 کارکنوں کی جیلوں سے رہائی پر رہنماوں نے استقبال کیا۔ میانوالی، بھکر، شاہ پور اور شیخوپورہ کی جیلوں سے کارکنان رہا ہوئے۔ کارکنان کی رہائی پر خرم نواز گنڈاپور، علامہ رانا محمد ادریس، انجینئر رفیق نجم و دیگر رہنماوں نے استقبال کیا۔ رہا ہونیوالے کارکنوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، پتیاں نچھاور کی گئیں۔ کارکنوں کی چھ سال بعد رہائی پر قائد منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کارکن اشرافیہ کی انتقامی سیاست کا شکار ہوئے، سانحہ ماڈل ٹاون میں ہونیوالے ظلم کا مکمل انصاف چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے رہائی پانیوالے کارکنان اور انکے اہل خانہ کو بھی مبارکباد دی۔
خبر کا کوڈ : 873790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش