0
Sunday 12 Jul 2020 20:41

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے 4 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، پاک فوج کے 4 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 جوان بھی شہید ہوئے جن میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 874025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش