0
Sunday 12 Jul 2020 23:53

سندھ حکومت مزارات اولیاء کی بندش ختم کرکے فوری کھولنے کا اعلان کرے، ثروت اعجاز قادری

سندھ حکومت مزارات اولیاء کی بندش ختم کرکے فوری کھولنے کا اعلان کرے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی، لعل شہباز قلندر اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزارات فوری کھولے جائیں، مزارات کھلنے پر زائرین حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل پیرا ہونگے، سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازی کا 10 اگست کو عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگا، محکمہ اوقاف اور حکومتِ سندھ مزارات اولیاء کی بندش ختم کرکے فوری کھولنے کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ اوقاف اور کمشنر کراچی سیدنا عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے سلسلے مزار کھولنے اور سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے تحت سندھ بھر میں مزارات کی بندش کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اہلسنت کے مطالبے کو فوری تسلیم کرتے ہوئے مزارات اولیاء کو زائرین کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ ختم کرکے عوام کو ریلیف دے۔
خبر کا کوڈ : 874046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش