0
Wednesday 15 Jul 2020 21:20

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 29429 کیسز

بھارت میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 29429 کیسز
اسلام ٹائمز۔ جان لیوا کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں میں اضافہ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار سے زیادہ نئے کیسوں کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 9.36 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور اسی مدت کے دوران ہی 20 ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ بدھ کے روز مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29429 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 936181 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مسلسل تین دن تک 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 874650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش